اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسحاق ڈار کی ڈپٹی وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس عامر فاروق کل شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کرینگے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار پہلے ہی بطور وفاقی وزیرِ خارجہ کام کر رہے ہیں، 28اپریل کو وزیراعظم کی منظوری سے اسحاق ڈار کا بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرر کیا گیا،وزیراعظم ایک آئینی عہدہ ہے،ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے سے آئین ناواقف ہے۔
کوئی آئینی شق نہیں جو کابینہ ڈویژن کو ڈپٹی وزیراعظم کی تعیناتی کےنوٹیفکیشن کی اجازت دے،عوام کے خرچے پر ایک ہی شخص کو 2 عہدے ذاتی مفاد کیلئے عطاء کیے گئے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری کا 28 اپریل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے،درخواست میں وفاقی حکومت، سیکریٹری کابینہ ڈویژن، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کو فریق بنایا گیا ہے۔