0

فارم 45 کے مطابق ن لیگ پنجاب میں کلین سویپ کر رہی ہے، عظمی بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ابھی تک ہمارے پاس جتنےفارم 45آئے ہیں اس کے مطابق ہم جیت رہے ہیں۔

عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کلین سویپ کر رہی ہے ، اس وقت ہمارا جیت کا مارجن ہزاروں میں ہے،ایک رات پہلے سوشل میڈیا پرفارم 45کا تماشہ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہارنے والوں نے پہلے ہی رونے دھونے کا پلان تیار کیا ہوا تھا، یہ لوگ خیبر پختونخوا میں 10سال حکومت کر کے بھی بالکل فارغ ہیں ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ آج کے فیکٹر میں مریم نواز کی کارکردگی بہت بڑا فیکٹر ہے، وزیراعلی پنجاب کے علاوہ باقی صوبوں میں کوئی وزیراعلیٰ کام کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں؟اب مریم نواز کو باقی صوبے بھی فالو کر رہے ہیں۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )پہلے بھی تمام ضمنی الیکشن ہارتی تھی، یہ اپنے دور حکومت میں بھی ضمنی الیکشن ہارے تھے۔ آج ناروول میں ہمارے کارکن کو ڈنڈے مارمار کر ماردیا گیا، یہ کونسی سیاست ہے،اب ہم یہ سب نہیں چلنے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply