قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
پی پی 22چکوال سے مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ن لیگ کے فلک شیر اعوان 39230ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ،سنی اتحاد کونسل کےنثار احمد 32840ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 32گجرات کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی پی 32 گجرات سے مسلم لیگ ق کے چوہدری موسیٰ الہی 63536 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ،سنی اتحاد کونسل کے چوہدری پرویز الٰہی 18327 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔
ضمنی انتخابات کے موقع پر لاہور، شیخوپورہ، قصور، ڈی جی خان، تلہ گنگ، گجرات میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہی، علی پور، ظفر وال، بھکر، چکوال، صادق آباد، علی پورچٹھہ، کوٹ چٹھہ میں بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔