0

الیکشن کمیشن کا پی پی 54 نارووال میں پولنگ کے دوران سیاسی کارکن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نارووال کے حلقہ پی پی 54 میں ضمنی الیکشن کے دوران سیاسی کارکن کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او نارووال سے ٹیلیفونک رابطہ کیااور واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، چیف الیکشن کمشنر نے ڈی پی او نارووال کو ہدایت کی ہے کہ ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

خیال رہے کہ نارووال کے حلقہ پی پی 54 میں ضمنی الیکشن کے دوران پی ٹی آئی اور لیگی کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں لیگی کارکن جاں بحق ہو گیا ہے ۔

واقعے پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نارووال میں جاں بحق ہونے والا محمد یوسف ن لیگی کارکن تھا، پی ٹی آئی دہشت گردی سے الیکشن نہیں جیت سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمارے نہتے کارکن کو قتل کیا ہے ، یہ غنڈہ گردی جیسے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ، یہ قانون سے نہیں بچ سکیں گے ۔ جن کے آشیر باد سے یہ ہو رہا ہے ان کو بھی قانونی گرفت میں لائیں گے۔

پولیس کے مطابق پی پی 54 نارووال میں کوٹ نا جو کے علاقے میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے دوران ایک سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ مخالفین نے جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا مار دیا تھا، شدید زخمی محمد یوسف اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق جھگڑے کے بعد پی پی 54 پولنگ اسٹیشن کوٹ نا جو میں ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply