شہر قائد کے بے رزگار نوجوانوں کے لیے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بڑ ا اعلان کر دیا۔
گورنر سندھ نے کراچی کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے ’’گورنر سندھ روزگار اسکیم‘‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق شہر کے بے روز گار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ بے روزگار نوجوان اپنے پروپوزل اور آئیڈیاز لائیں، ہم ان سے بھرپور تعاون کرینگے ۔ اس سے قبل گورنر سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ بھارتی تاجر مکیش امبانی کے خاندان جیسی شادی کی تقاریب پاکستان میں بھی ہو ۔