0

45 پر دستخط کروا لئے

حلقہ پی پی 149 لاہور کے پولنگ اسٹیشن 127 پر پریذائیڈنگ افسر نے سنی اتحاد کونسل کے پولنگ ایجنٹوں سے پہلے ہی فارم 45 پر دستخط کروا لیے۔

پریذائیڈنگ افسر نے دستخط کروانے کا اعتراف بھی کر لیا ، بعد ازاں دستخط شدہ فارم 45 پھاڑ دیئے گئے۔ پریذائیڈنگ آفیسر محمد اقبال کا کہنا تھا کہ انھوں نے وقت بچانے کے لئے دستخط  کروائے۔

پولنگ ایجنٹوں سے فارم پر دستخط کرانے کی شکایت پر سنی اتحاد کونسل کے رہنما پولنگ اسٹیشن پہنچے، جہاں انکا پریذائیڈنگ افسر سے جھگڑا ہوا۔

سنی اتحاد کونسل نے اسے پری پول رگنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پریذائیڈنگ افسر کو گرفتار کیا جائے، دیگر حلقوں میں بھی پولنگ کے عملے نے ان کے ایجنٹوں سے فارم 45 پر سائن کروا کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply