0

تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شبیر گجر گرفتار

تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شبیر گجر کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان شبیر گجر کا کہنا ہے کہ گرفتاری کی وجہ سامنے نہ آ سکی۔  شبیر گجر کے خلاف نہ کوئی مقدمہ ہے اور نہ لڑائی جھگڑا ہوا۔

دوسری جانب پی پی 164 سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چوہدری یوسف میو نے کہا ہے کہ پولیس نے چوہدری شبیر گجر کو گرفتار کرکے ہلوکی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم دھاندلی کی چند شکایات سامنے آئی ہیں ، دھاندلی کی شکایات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا، ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ پچھلے الیکشن سے بہتر رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply