آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ بعض مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے جنوبی علاقوں میں گرم ر ہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اورگر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات ، اٹک، راولپنڈی اور جہلم میں ہلکی بارش متوقع ہے ، بلوچستان کے بیش تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، ژوب، موسیٰ خیل اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی سکتی ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔