0

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ، 2 کسٹم اہلکار جاں بحق

ڈی آئی خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے کسٹم کے اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ یارک ٹول پلازہ پر پیش آیا۔ جہاں نامعلوم ملزمان نے کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی جبکہ ضروری کارروائی کے لیے لاشیں بھی اسپتال متنقل کر دی گئیں۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ 2 روز قبل 18 اپریل کو بھی ڈی آئی خان میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 5 کسٹم اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔ واقعے میں بچی سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔ جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply