سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ایم پی جی کے ذریعے جاری کی گئیں،اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ جدید ڈیجیٹل نظام بغیر کسی تاخیر کے تنخواہ ملازمین کے اکاؤنٹس میں منتقل کرتا ہے،نئے ڈیجیٹل نظام سے شفافیت اور رفتار کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔
یاد رہے وفاقی حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق کنٹرولر جنرل اکاوٴنٹس کو بھی مراسلہ جاری کر دیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔
وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔
نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو مارچ کی پنشن بھی 27 مارچ کو ادا کی جائے گی۔