0

رمضان المبارک کا آخری عشرہ گرم، عید پر بارش ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ گرم رہنے اور عید پر بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں اسلام آباد کا درجہ حرارت تیس ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے چھ سات ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے آخر میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے کی قوی امید ہے، اس طرح عید پر بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply