میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کا جائزہ فروری کے آخر میں ہوگا،یقین ہے پاکستان کے تمام اہداف پورے ہیں،آئی ایم ایف وفد پاکستان آیا تو موسمیاتی فنڈ پر بھی مذاکرات کرینگے۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور تیونس کے وزیرخارجہ کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی ،ملاقات عالمی اقتصادی فورم کی سالانہ میٹنگ کے موقع پر ہوئی۔
دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر گفتگو ہوئی،مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیاگیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سعودی نیشنل بینک کے چیئرمین سعید بن محمد الغامدی کے درمیان بھی ملاقات ہوئی،وزیر خزانہ نے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور بین الاقوامی مالیاتی درجہ بندی میں بہتری سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مالی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا،بینکاری کے شعبے میں شراکت داری کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی فائدے کیلئےاقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔









