0

اربوں روپے کے پاکستانی آم کھانے والا ملک کونسا؟ فہرست جاری

برطانیہ پاکستانی آموں کا سب سے بڑا خریدار بن گیا، قومی اسمبلی میں برآمدات سے متعلق اہم رپورٹ پیش کر دی گئی۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے گزشتہ 5 برس کے دوران آموں کی برآمدات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کیں۔ انہوں نے تحریری جواب میں بتایا کہ آم، جو ’’پھلوں کا بادشاہ‘‘ کہلاتا ہے، پاکستان کی زرعی برآمدات میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی شہریوں نے صرف 6ماہ میں پاکستانی آم خریدنے پر 17.97 ملین ڈالر (تقریباً چار ارب 98 کروڑ 60 لاکھ 98 ہزار 863 پاکستانی روپے) خرچ کیے ہیں، جس سے پتا چلتا ہے کہ برطانیہ آم کے خریدار ممالک میں سرفہرست ہے۔

دیگر برآمدی ممالک میں متحدہ عرب امارات، عمان، جرمنی، کینیڈا، افغانستان، قطر اور سعودی عرب شامل ہیں، جہاں پاکستانی آموں کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply