0

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار کو عہدے سے ہٹا دیا

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا۔

اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس سنگین غلطی کے مرتکب ہوئے،رجسٹرار سپریم کورٹ کو معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آئینی بینچ کا مقدمہ غلطی سے ریگولر بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیا گیا،سپریم کورٹ،فریقین کے وقت اور وسائل کا ضیاع ہوا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی نے ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی،ایڈیشنل رجسٹرار کی بیماری کی رخصت کے باعث رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

رجسٹرارنے ایڈیشنل رجسٹرار کی جانب سے مقدمات کی سماعت کیلئے تقرری میں غلطی کا اعتراف کیا ،رجسٹرار نے یقین دہانی کروائی معزز بینچ کے سامنے مقدمات ڈی لسٹ کرنے میں کوئی بدنیتی شامل نہیں تھی۔

اس کے برعکس ایڈیشنل رجسٹرار کا اقدام ریگولر بینچز کمیٹی کے احکامات کی روشنی میں تھا،سپریم کورٹ کی جانب سے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کی برطرفی کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply