کے الیکٹرک نے شہر میں 6 سے 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ جاری رکھنے کا فیصلہ لائن لاسز اور بل ریکوری کا سہ ماہی جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ مجموعی طور پر 70 فیصد حصہ بدستور لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 30 فیصد نیٹ ورک میں بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کی بنیاد پر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 10 گھنٹے ہے۔ لوڈشیڈنگ کرنے کا فیصلہ اور دورانیے کا انحصار چوری اور عدم ادائیگی کی شرح پر ہوتا ہے۔
سال کے آغاز سے اب تک بجلی چوری کو روکنے کیلئے21ہزار سے زائد کارروائیاں کی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران 2 لاکھ 20 ہزار کلو غیر قانونی تاریں ضبط کی گئیں۔