اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی ادارے 21 دسمبرسے 5 جنوری تک بند رہیں گے۔ 6 جنوری بروز پیر سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔
نجی تعلیمی اداروں میں 16 دن کی چھٹیاں دی گئی ہیں، دوسری جانب پنجاب میں سردیوں کی چھٹیوں کا آغاز 23 دسمبر سے ہوگا۔
تمام سرکاری و نجی اسکولز 13جنوری 2025 کو چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھلیں گے۔









