پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کچھ علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، دھند کی وجہ مختلف مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب میں مختلف مقامات پر شدید دُھند کے باعث موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیازبیگ سے ہرن مینارتک بند کردیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ موٹروے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند جبکہ لاہورسیالکوٹ موٹروے ٹال پلازہ سے سمبڑیال تک موٹروے کو بند کردیا۔
ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا موٹروے ایم 1 پشاور سے برہان تک شدید دھند کے باعث موٹروے کو بند کردیا گیا۔









