0

مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال کے وقت کو نامناسب قرار دے دیا

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی 24 نومبر کے احتجاج کی کال کے وقت کو نامناسب قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے  کہا ہے کہ تحریک انصاف کی احتجاجی کال کا وقت نامناسب ہے۔ مسلسل احتجاجی کالز کی وجہ سے احتجاج کی اہمیت نہیں رہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا تحریک انصاف کا حق ہے لیکن پی ٹی آئی میں مناسب اور موثر حکمت عملی بنانے والے لوگ نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے مطالبات کی منظوری تک 24 نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

اس ضمن میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مذاکرات عمران خان کی رہائی سے شروع ہوں گے اور آگے بڑھیں گے۔ انشاءاللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر دم لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا نعرہ “اب نہیں تو کھبی نہیں، ہم نہیں تو کون” ثابت کرنے کا وقت آچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم نے فیصلہ کرنا ہے ظلم کے نظام کا مقابلہ کریں گے اور انصاف لیں گے یا غلامی قبول کریں گے۔ ہم بانی چیئرمین کو مایوس نہیں کریں گے۔

مزید بولے کہ تحریک انصاف کا نظریہ ہمارا جنون ہے اور جنون مرتا نہیں بلکہ بڑھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply