0

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ صرف پاکستانی ہی پاکستان کو بیل آؤٹ کے ذریعے معاشی استحکام لا سکتے ہیں۔

کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر کامل یقین ہے،ایک سال پہلے چھائے ہوئے مایوسی کے بادل آج چھٹ چکے ہیں۔

میں نے گزشتہ نشست میں بھی کہا تھا کہ مایوسی مسلمان کیلئے حرام ہے ،آج معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں، اگلے برس تک مزید بہتر ہوں گے،مایوسی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے لوگ آج کدھر ہیں ؟کیاان کو جواب دہ نہیں ٹھہرانا چاہیے؟

بشمول سیاست کوئی چیز ملک سے مقدم نہیں،ہم سب کو ذاتی مفاد پر پاکستان کو ترجیح دینی چاہیے،ریاست ماں کی طرح ہے،ریاست کی قدر لیبیا، عراق اور فلسطین کے عوام سے پوچھنی چاہیے۔

یاد رکھیں ! پاکستان کے علاوہ ہماری کوئی شناخت نہیں ہے،جتنی بھی مشکلات ہوں ملکر کھڑے ہو جائیں تو کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

انہوں نے بزنس کمیوںٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا پیسہ لے کر پاکستان آئیں، عوام بھی کمائے اور ملک بھی ترقی کرے،دہشت گردی کی پشت پناہی غیر قانونی کاروبار والے کرتے ہیں۔

غیر قانونی کاروبار والوں کے پیچھے مخصوص عناصر ہوتے ہیں،ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت اور عوام کی ڈیجیٹل سیکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply