وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رینجرز اور ایف سی تعینات کردی گئی،وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کی سمری کی منظوری دی،رینجرز اور ایف سی شہر میں امن وعامہ برقرار رکھنے کیلئےپولیس کی معاونت کرے گی۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے شہر میں امن و امان کے حوالے سے واک کی،واک میں سینئر افسران سمیت ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈاور ضلع بھر کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔
واک کا مقصد امن و امان کے قیام اور اتحاد و یگانگت کے فروغ کے لیے کے عزم کا اظہار ہے،واک ڈی چوک سے شروع ہوکر چائنا چوک اختتام پذیر ہوئی۔
اس موقع پرآئی جی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے امن پسند شہریوں سے امید کرتے ہیں کہ امن و امان کو یقینی بنانے میں پولیس سے مکمل تعاون کرینگے۔