پاکستان تحریک انصاف کا اپنے 11 پارٹی ارکان کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 2 سینیٹرز اور 9 ارکان قومی اسمبلی سے قیادت کا رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ پی ٹی آئی قیادت کو کوشش کے باوجود رابطے میں کامیابی نہ مل سکی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے 7 ارکان اسمبلی جبکہ بیرسٹر گوہر نے 2 سینیٹرز سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق زین قریشی، ظہور قریشی، اسلم گھمن، عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین، چوہدری الیاس ، اورنگزیب خان کھچی اور مبارک زیب ، سینیٹرز زرقا سہروردی اور فیصل سلیم سے رابطہ نہیں ہو رہا۔









