0

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،12خارجی ہلاک

شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 12 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 6 بہادر جوان بھی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں، جہاں جھڑپوں کے دوران 12 خوارج دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 19 ستمبر کو 7 دہشت گردوں کے گروپ نے سرحد پر دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں دراندازوں کو گھیرا جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 6 بہادر سپوت بھی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد برآمد ہوا ہے۔جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں خوارج کے گروپ نے فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، جنوبی وزیرستان میں جوانوں کی جوابی کارروائی میں 5خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply