لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کی 9 مئی کیسز سے متعلق 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔
عدالت میں 9 مئی کو جلا گھیرا کے 2 مقدمات میں ایم پی اے حافظ فرحت عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ انسدداد دہشت گردی(اے ٹی سی) عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت قبل از گرفتاری خارج کی۔
درخواست گزار نے عدالت سے ضمانت کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے حافظ فرحت عباس کی درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کو 2 ستمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔









