پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما پرویز الہٰی کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا۔
پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کے لئے ہائیکورٹ سےدائر درخواست واپس لے لی۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے پراسکیوشن کی درخواست پر سماعت کی ۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرویز الہٰی کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس نمٹادیا۔ یاد رہے کہ پراسیکیوشن نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور رہنما پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی ضمانت منظوری کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔