فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی آج سے شروع ہو گی ، پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئر لائنز جدہ اور مدینہ سے حجاج کرام کو واپس لائیں گی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پہلی پرواز آج حجاج کرام کو لے کر کراچی پہنچے گی، پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 21 جولائی تک جاری رہے گا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) کا کہنا ہے کہ بعد از حج آپریشن کے لیے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے مجموعی طور پر 250 سے زائد فلائٹس چلائی جائیں گی۔