وفاقی کابینہ نے ایئر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا ہے ۔
یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا،وزیر اعظم نے صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کرکے انہیں فیصلے پر اعتماد میں لیا۔
کابینہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے شہدااور غازیوں کو اعلی ٰسرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سویلین کو بھی اعلیٰ سرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا،وزیر اعظم شہبازشریف نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔









