0

چیئرمین جوائنٹ چیفس سے آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق  ملاقات میں دفاعی ،سیکیورٹی تعاون، علاقائی اور عالمی سلامتی کے چیلنجز پر بات چیت  کی گئی ۔

دونوں جانب سے فوجی سطح پر تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط اور بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply