0

عمران خان ، شاہ محمود ، شیخ رشید ، اسد عمر تھانہ کوہسار میں درج مقدمے سے بری

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج ایک اور مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے کی سماعت کی ، عدالت نے بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید ، فیصل جاوید، علی نواز اعوان، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری، راجہ خرم نواز، سیف اللہ نیازی ، زرتاج گل اور اسد عمر کو بری کر دیا۔

علاوہ ازیں آزادی مارچ کے تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے عمران خان، زرتاج گل اور اسد عمر سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply