0

ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے لیڈز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے انگلینڈ میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

گیری کرسٹن نے انگلینڈ کے خلاف 4 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے دو دن قبل پاکستان ٹیم کو جوائن کرلی۔ قومی ٹیم کی منیجمنٹ اور کپتان بابر اعظم نے گیری کرسٹن کو خوش آمدید کہا۔

ہیڈ کوچ کی آمد پر سلیکشن کمیٹی کے ممبر وہاب ریاض نے گیری کرسٹن کو ٹیم کی ٹریننگ شرٹ پیش کی۔ گیری کرسٹن آج ہی ٹیم کے پریکٹس سیشن کی نگرانی کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل آج صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک پریکٹس کی۔ قومی ٹیم کا پہلے میچ سے قبل آخری ٹریننگ سیشن کل دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے تیاری کے لیے قومی ٹیم کی یہ آخری سیریز ہے۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ گیری کرسٹن پاک آئرلینڈ سیریز میں قومی ٹیم کے ساتھ موجود نہ تھے۔ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز گجرات ٹائٹنز کے کوچ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply