0

غزہ کیمپ پر گاڑی چڑھا دی گئی ، 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

اسلام آباد کے ڈی چوک پر قائم غزہ کیمپ پر گاڑی چڑھا دی گئی جس کے نتیجے میں 2 مظاہرین جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

ترجمان جماعت اسلامی اسلام آباد کے مطابق نامعلوم شخص نے دھرنے میں بیٹھے شخص پر پولیس کی موجودگی میں گاڑی چڑھائی۔ پولیس نے گاڑی میں سوار شخص کو حراست میں لے کر گاڑی کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا ۔ ڈرائیور کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔

جماعت اسلامی کے رہنما سابق سینیٹر مشتاق احمد  کہا کہ اس خون ناحق کی ذمہ دار حکومت اور اسلام آباد پولیس ہے۔ 8 روز سے جاری پرامن دھرنے پر  سوچی سمجھی سازش کے تحت حملے کے منصوبہ سازوں کو گرفتار کیا جائے۔

جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی نماز جنازہ ڈی چوک میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے پڑھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply