0

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر عالمی رہنماؤں کا گہرے دکھ کا اظہار

قطر کے امیر شیخ تمین بن حمد الثانی بولے کہ ہم نے دردناک ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھ موجود اہلکاروں کے انتقال پر اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالی سے ان کے لیے رحمت اور مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے بھی ایرانی صدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ایرانی صدر نے روس ایران تعلقات میں انمول کردار ادا کیا۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر کے جاں بحق ہونے پر لبنان حزب اللہ نے بھی  ایرانی سپریم لیڈر سے اظہار افسوس کیا۔ لبنان نے ایران ہیلی کاپٹر حادثے پر تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا۔

دوسری طرف عراق نے بھی جاری بیان میں بتایا کہ گہرے دکھ کے ساتھ ہمیں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کے بدقسمت طیارہ حادثے کے نتیجے میں انتقال کی المناک خبر موصول ہوئی ہے۔

فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای، ایرانی حکومت اور ایرانی عوام کے ساتھ اس بے پناہ نقصان پر گہری تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے، حماس نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی کرنے پر ایرانی رہنماؤں کی تعریف کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران اور آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کے افتتاح کی تقریب سے واپسی پر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر مشرقی آذربائیجان صوبے میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔

ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں ایرانی صدر سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply