16 مئی 2024 بروز جمعرات الہدیٰ انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ تقریب منعقد کئی گئی جس میں ننھے منھے طلبہ و طالبات جو مونٹیسوری سیکشن سے پرائمری سیکشن کی طرف ترقی پائیں گے، انکے لیے ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ننھے اور ہونہار طلبہ و طالبات کو اعزازی ڈگریاں دی گئیں۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب اسد سیٹھی (ڈائریکٹر پشاور ماڈل اسکول جو پشاور کا ایک مایہ ناز تعلیمی ادارے ہے اور طلبا و طالبات کا تعلیمی میدان میں نام روشن کر رہا ہے) طلبہ کی کارکردگی سے بے حد متاثر ہوئے اور انکے کام کو دین و دنیا کے لیے صدقہ جاریہ قرار دیا۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کو اس کامیاب تقریب پر مبارکباد پیش کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب ڈاکٹر ارشد محمود (نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے ترجمہ و تشریح ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر) انہوں نے طلبہ کی کارکردگی کی دل کھول کر تعریف کی اور انکو دین کا داعی قرار دیا۔ انکے مطابق اگر ہمارے نسل درست راستہ اختیار کرے تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں شکست نہیں دے سکتی۔
17 مئی 2024 بروز جمعہ الہدیٰ انٹرنیشنل اسکول ایچ الیون کیمپس اسلام آباد میں سالانہ تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس کا بنیادی مقصدر طلبہ کا قرآن کے ساتھ تعلق اور تفسیرو ترجمے کا شعور حاصل کرنا اور دعویٰ کا پیغام پھیلانا تھا۔ آج کا مسلمان اسی لیے گمراہی کا شکار ہے کہ وہ قرآن کی بنیادی تعلیمات سے دور ہوچکا ہے۔
طلبہ کی کارکردگی میں ان کا دین کی طرف رجحان اور اسلام کی دعوت کا جذبہ نمایاں تھا، اساتذہ کی محنت اور لگن قابلِ دید تھی۔ الہدیٰ انٹرنیشنل اسکول اپنے طلبہ کو دین اور دنیا دونوں میں کامیاب کرانے کے لیے انتھک محنت میں مصروفِ عمل ہے۔ اس طرح کی کاوشیں طلبہ اور والدین میں نیا جوش و جذبہ، دین کی خدمت اور تعمیرِ ملت کا عزم بیدار کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔