0

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس گرفتار

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس کیخلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے،سردار تنویر الیاس کیخلاف ایک کمپنی کے دفتر پر حملے کا الزام ہے۔

مقدمہ تھانہ مارگلہ میں 6 سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا،مقدمے میں سردارتنویرالیاس،محمدعلی،انیل سلطان اوردیگرنامعلوم افرادملزمان نامزدہیں۔

متن کے مطابق سردار تنویر الیاس 20 سے 25 افراد پر مشتمل مسلح جتھے کے ہمراہ دفتر میں تالا توڑ کر داخل ہوئے،ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور دفتر میں سیکورٹی اہلکار پر تشدد کیا۔ملزمان پہلے بھی ایسی کاروائی کرچکے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آبادپولیس کا کہنا ہے تنویر الیاس کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ نمبر 267/24 درج ہے،تنویر الیاس کو تھانہ مارگلہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد گرفتار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply