مشیر اطلاعات نے بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا سب سے زیادہ پن بجلی پیدا کررہا ہے اور اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد پن بجلی سمیت تمام صوبائی وسائل پر پہلا حق صوبے کا ہے اسلئے وفاق خیبرپختونخوا کے نیٹ ہائیڈل پروفٹ سمیت تمام بقایاجات ادا کر کے اور بجٹ میں سابق فاٹا کے لیے مختص رقم کی ادائیگی کرکے آئینی ذمہ داری کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت سے کوئی احسان نہیں مانگ رہے ہیں بلکہ یہ ادائیگیاں ہمارا حق ہیں جسے وہ ادا کریں تاکہ اسے خیبر پختونخوا اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود و ترقی پر خرچ کریں۔
انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ صوبائی حکومت محض نعروں یا فوٹو شوٹس کیلئے نہیں بلکہ عوامی خدمت اور ترقی کا منشور لے کر اقتدار میں آئی ہے۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ پیسکو اور ٹیسکو وفاقی ادارے ہیں پی ڈی ایم ٹو سرکار انہیں ٹھیک کرنے کے بجائے لوٹنے کیلئے آئی ہے۔