0

بلوچستان اور پنجاب کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس معطل

پاکستان میں کل ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران موبائل سروس کی بندش کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے بھی اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں 21 اور 22 اپریل 2024 کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔

یہ فیصلہ انتخابی عمل کو بلا تعطل اور شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے 5 اورصوبائی اسمبلی کے 16حلقوں پر ضمنی انتخابات کل ہوں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق  الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کی بروقت ازالے کیلئے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کر دیا  ہے۔

مرکز ، صوبوں ، ڈویژن اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم بنائے گئے ہیں۔کنٹرول سینٹر پولنگ کے دن اور نتائج موصول ہونے تک کام کرتے رہیں گے ۔سینٹرز میں سوشل اور الیکٹرانگ میڈیا کی سہولت بھی موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply