0

روٹی 4 روپے سستی، سر ڈھانپ کر آٹا گوندیں، روٹیاں لگائیں،گاہک کو رسید دیں، نیا آرڈر

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی روٹی سستی کرنے کے ساتھ ساتھ نان بائیوں کو نئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

اس ضمن ڈی سی آفس سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق روٹی کی قیمت میں چار روپے کمی کر دی گئی ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹی نے 100 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے سےکم کرکے 16 روپے مقرر کردی۔

100 گرام سادہ نان 20 روپے اور باقر خانی کی 30 روپے میں حسب سابق فروخت کی جائے۔ 80 گرام تگاری چپاتی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق نان بائیوں کو صفائی ستھرائی کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گاہک کے مطالبہ پر روٹی کی رسید جاری کرنے کا حکم اور نان بائیوں کو سر ڈھانپ کر آٹا گوندھنے اور روٹیاں پکانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply