پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سےہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے ) نے صوبہ خیبر پختونخوا میں بارش سے ہونیوالے نقصانات کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق جاں بحق افرادکی تعداد 59 ہوگئی ہے، جاں بحق افراد میں 33 بچے، 12 خواتین اور 14 مرد شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں حادثات کے باعث 72 افراد زخمی ہوئے ہیں ، بارشوں سے 436 گھر مکمل تباہ ہوئے جبکہ 2 ہزار 447 کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق چترال، دیر، باجوڑ،سوات اور دیگر علاقوں میں 309 مویشی ہلاک اور فصلوں کو نقصان پہنچا، اس کے علاوہ بارشوں اور سیلاب سے 26 سرکاری اسکولوں کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔