0

بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ مکمل کر لیا گیا۔

بشریٰ بی بی کے ہمراہ ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم بھی موجود موجود تھے ، اس کے علاوہ ان کے وکلاء کی ٹیم بھی اسپتال میں موجود رہی جبکہ میڈیکل روم کے اندر اور باہر پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔

سابق خاتون اول کے میڈیکل چیک اپ کے دوران اسپتال انتطامیہ کی جانب سے دیگر افراد کا داخلہ محدود کردیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجوتھا کے مطابق ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں، اب رپورٹس کا انتطار ہے۔

قبل ازیں بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بتایا تھا کہ ان کی طبی معائنے کے دوران انڈوسکوپی کروائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران احتساب عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے دونوں کا طبی معائنہ کروانے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply