0

ملک بھر میں مرغی کے نرخوں میں اضافہ

ملک بھر میں مرغی کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا ہے، دکاندار سرکاری نرخوں کے بجائے من مانے دام وصول کرنے لگ گئے۔

پشاور میں زندہ مرغی کی فی کلو سرکاری قیمت 525روپے مقررکی گئی ہے، مختلف اسٹورز میں فی کلو برائلر مرغی کا گوشت 800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ملتان میں سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت 684 روپے فی کلو مقررکی گئی ہے، لیکن عام مارکیٹ میں 700 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق ملتان میں زندہ برائلر 472 روپے میں دستیاب ہے، ایک ہفتہ قبل ملتان میں مرغی کا گوشت 660 روپے فی کلو میں دستیاب تھا۔

کراچی میں بھی سرکاری قیمت کو نظرانداز کرتے ہوئے مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 730 روپے کلو تک وصول کی جا رہی ہے، زندہ مرغ کی سرکاری قیمت 428 روپے فی کلو ہے لیکن مارکیٹ میں 500 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو سرکاری قیمت 697 روپے کی سطح پر مستحکم ہے لیکن عام مارکیٹ میں 715 سے 730 تک فروخت جاری ہے، اس طرح مرغی کے نرخوں میں پندرہ سے تیس روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں، زندہ برائلرکی سرکاری تھوک قیمت 463 روپے فی کلو اور پرچون میں 481 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کئے گئے ہیں، ریٹ لسٹ کے مطابق لاہور میں پیاز درجہ اول 140، آلو 65، ٹماٹر 110، سبز مرچ 95 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

ادرک 620، لہسن 645 اور کھیرا فارمی 38 روپے،میتھی 55، بینگن 90، پھول گوبھی 40 اور شلجم 30 روپے،شملہ مرچ 65، لیموں چائنہ 185 روپے کلو،مٹر 130، گھیا کدو 140، گاجر 55 اور کریلا 110 روپے فی کلومیں فروخت ہو رہا ہے۔

لاہورمیں کالا کولوسیب 280، امرود 90، اسٹرابیری 80 روپے فی کلو،خربوزہ 85، گرما 60، کھجور ایرانی 400 روپے فی کلو جبکہ کیلا درجہ اول فی درجن 140 روپے میں دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply