0

علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی

رحیم یار خان میں علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگنے سے ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ فیروزہ کے قریب پیش آیا، جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہو گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کراچی سے سیالکوٹ جارہی تھی ۔ اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔

واضح رہے چند دن قبل کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی تھی ، جبکہ دو ماہ قبل رحیم یار خان کے قریب مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر جانے سے ڈائون ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت کئی گھنٹے تک معطل رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply