0

میاں جاوید لطیف کیخلاف ایکشن لینا چاہیے، حنیف عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میاں جاوید لطیف زیادتی کر رہے ہیں ان کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے ہم نیوز کے پروگرام “پاکستان ٹونائٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پارٹی کو 8 سے 9 سیٹیں جیتنی چاہیئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اس وقت متحرک ہیں اور ہم نے پورے پنجاب میں سیاست کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی ممبر کا وزیر بننا یا عہدہ مل جانا بڑی بات نہیں ہوتی اور نواز شریف اس وقت پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کے خلاف بات کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ میاں جاوید لطیف زیادتی کر رہے ہیں۔ وہ انتخاب ہارے ہیں اور صحیح معنوں میں ہارے ہیں۔ جاوید لطیف نے اپنی ہار کو جیت میں بدلنے کے لیے نواز شریف کی سیٹ کو اپنے ساتھ نتھی کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ میاں جاوید لطیف نواز شریف کی جیت کو مشکوک کر رہے ہیں۔ ان کے خلاف ایکشن لینا چاہیئے۔ رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق اپنی شکست کو تسلیم کر چکے ہیں اور ان کو بھی پارٹی قیادت کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیئے۔ سننے میں آیا ہے کہ کابینہ میں توسیع ہونے جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

حنیف عباسی نے کہا کہ ملک میں روزانہ دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں اور ہم اپنے دوستوں کو دور کر رہے ہیں۔ کبھی ہماری اپوزیشن چین کی مخالفت کرتی ہے کبھی سعودی عرب کے خلاف بیان دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply