0

بیٹری لیڈ صنعت میں اربوں کے ٹیکس فراڈ کا انکشاف

بیٹری لیڈ صنعت میں 33 ارب کے سیلز ٹیکس فراڈ کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ایک درجن بیٹری کی کمپنیوں نے 60 ارب کی جعلی اور فلائنگ انوائسز کرکے ریفنڈ لینے کی کوشش بھی کی ہے۔

ہم انویسٹگیشن ٹیم کو موصول دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ نجی بیٹری کی کمپنیاں جعلی اور فلائنگ انوائسز استعمال کر کے ٹیکس چوری کرتی رہی ہیں، ایف بی ٓار ڈائریکٹوریٹ اف انٹیلیجنس اورانویسٹگیشن نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی اور حیدراباد میں دونجی کمپنیوں کیخلاف 33 ارب کی سیلزٹیکس کی جعلی اور فلائنگ انوائسزپر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تحقیقات کے دوران 22 سے زائد نجی کمپنیز کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل کی گئی تھی، ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اورانویسٹگیشن کی جعلی بیٹری لیڈ کمپنیاں بنانے پرآٹھ ملزمان کیخلاف کاروائی کی گئی۔

بیٹری لیڈ کمپنیاں جعلی انوائس اورکارپوریٹ ٹیکس فراڈ میں شامل ہیں، جعلی انوائس اور سیلز ٹیکس فراڈ میں بیٹری لیڈ کمپنیاں پورے ملک میں کام کررہی ہیں۔

دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ پشاورمیں 12، لاہورمیں 45، کراچی میں 5 اورگوجرانوالہ میں 15 کمپنیاں ٹیکس فراڈ میں ملوث ہیں، 118 ملزمان کیخلاف سیلز ٹیکس فراڈ سیکشن (37) 2 کے تحت کاروائی کی جارہی ہے۔

ملزمان کے ٹیکس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلی گئی، ایف بی آر حکام نے مزید بتایا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والی بیٹری کمپنیوں کیخلاف کریک ڈائون کیا گیا ہے۔

ایف بی آرحکام نے مزید بتایا ہے کہ ایف بی آ ڈائریکٹوریٹ اف انٹیلیجنس اورانویسٹگیشن کی چھ مختلف ٹیمیں ایکشن میں ہیں اور بہت جلد بیٹری کی صنعت سے جڑے ٹیکس چورپکڑے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply