ڈنمارک کے سفارت خانے میں کاربن ٹیکسیشن پر پری بجٹ ڈائیلاگ کا انعقاد ہوا،ڈنمارک کی جانب سے پاکستان کے گرین ٹرانزیشن کی حمایت کی گئی ۔
ڈنمارک کے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی فوری توجہ کا متقاضی مسئلہ ہے،ڈنمارک نے پاکستان کو قابل تجدید توانائی کی منتقلی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی وسائل زیادہ تر کاربن میں کمی کے منصوبوں کی طرف مائل ہیں،ایسا کاربن ٹیکس نظام متعارف کرانا چاہیے جوحقیقت سے مطابقت رکھتا ہو۔
ماحولیاتی انصاف کو یقینی بناکر صنعتوں کو پائیدار تبدیلی میں معاونت فراہم کی جائے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کم کاربن اخراج والا مگر موسمیاتی لحاظ سے حساس ملک ہے۔
ہمیں کاربن میں کمی کے بجائے موسمیاتی موافقت پر توجہ دینی چاہیے،عالمی مالیاتی ادارے موسمیاتی موافقت کے منصوبوں کو تسلیم کریں۔
عالمی ادارے کمزور ممالک کیلئے کاربن مارکیٹ کے ڈھانچے کو ازسر نو ترتیب دیں۔









