واقعات کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ برقمبرخیل ولی خیل میں دہشت گردوں نے پاک آرمی کے جوان جو کہ ڈیوٹی سے چھٹی پر وادی تیراہ اپنے گھر اٙئے تھے دہشت گرد انکے گھر چھاپہ زن ہوئے اور انہیں زبردستی اٹھا کر ساتھ لے جانے کی کوشش کی اسی دوران خواتین پر فائرنگ بھی کردی۔
فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ادھرمساجد میں اعلانات شروع ہوتے ہی مقامی قبائل نے سخت مزاحمت اختیار کرتے ہوئے بہادری کا مظاہرہ کیا اور پاک آرمی کے جوان نورسلیم ولد خلوت کی حوالگی سے انکار کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔
ذرائع کے مطابق مسلح دہشت گرد پاک آرمی کے جوان کو زبردستی اٹھا کر نامعلوم مقام منتقل کرنا چاہتے تھے تاہم مساجد میں اعلانات کے باعث سینکڑوں لوگ گھروں سے نکل گئے اور جوان کو دہشت گردوں کی تحویل میں دینے سے سختی سے انکار کرتے ہوئے محفوظ مقام منتقل کردیا۔
پاک آرمی کا جوان نور سلیم کی ڈیوٹی 7بلوچ یونٹ میں ہے اور اس وقت بلوچستان کے ضلع آواران میں فرائض منصبی سرانجام دے رہا ہے۔









