جے آئی ٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے وابستہ افراد سےدوران تفتیش اشتعال انگیز مواد اکھٹا کیا گیا ،مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں کا ثبوت ہے،ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی مجرموں کیخلاف قانونی اور انتظامی کارروائیوں کی سفارش کر رہی ہے،جے آئی ٹی مفرور اورغیر حاضر افراد کیخلاف کارروائی کی سفارش بھی کر رہی ہے۔
جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سینٹرل اور سوشل میڈیا ٹیم کی کارروائیاں رضاکار فورس نے نہیں کیں،پروپیگنڈا اندرون ملک اور آف شور اکاؤنٹس کے ہینڈلرز کے ذریعے کیا گیا۔
پروپیگنڈا مہم کی مالی اعانت غیر ملکی لابیز اور پی ٹی آئی قیادت کے ذریعے کی جا رہی ہے،غیر ملکی لابیز پی ٹی آئی قیادت سے مل کر پروپیگنڈا مہم کو کنٹرول بھی کر رہی ہیں۔
پی ٹی آئی سے وابستہ افراد سے منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں،ہم نیوزمعاملے پر پی ٹی آئی سے مؤقف لینے کی کوشش کررہا ہے۔









