0

چیمپیئنز ٹرافی جیتنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا ٹیم کیلئے بڑے انعام کا اعلان

چیمپیئنز ٹرافی جیتنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کیلئے بڑے انعام کا اعلان کردیا۔

بی سی سی آئی بھارتی ٹیم کو 58 کروڑ بھارتی روپے دے گا، یہ رقم ٹورنامنٹ میں فتح کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں، کوچنگ عملے اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان میں تقسیم کی جائے گی۔

چیمپیئنز ٹرافی جیتنے پر آئی سی سی نے بھارتی ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی رقم بطور انعام دی تھی، دوسرے نمبر پر آنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالر ملے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply