0

صدقہ فطر وفدیہ صوم کا نصاب جاری

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے رواں سال کیلئے فطرانہ ،فدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا ہے۔

ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی کے مطابق اس سال کم از کم فطرانہ 220 روپے فی کس ادا کیا جائے،فدیہ صوم بھی کم از کم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے۔

گندم 220،جو450اور کھجور کے حساب سے1650روپے فطرانہ وفدیہ صوم اداکیاجائےگا،کشمش2500روپے،منقیٰ کے حساب سے5000روپے فطرانہ وفدیہ صوم ادا کرناہوگا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ مخیرحضرات مالی حیثیت کے مطابق فطرانہ ،فدیہ صوم ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply