0

حکومتی مذاکراتی کمیٹی

حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے جواب تیار کرتے ہوئے سانحہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا، جوڈیشل کمیشن ان معاملات پر بنتا ہے جو عدالت میں زیر بحث نہ ہوں، 9 مئی مقدمات عدالتوں میں ہیں، بعض ملزمان کو ملٹری کورٹس سے سزائیں بھی ہو چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہے حکومت نے پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہ 26 نومبر سے متعلق لاپتہ افراد کی فہرست اور گرفتار افراد کی تفصیلات فراہم کی جائیں ، گرفتار افراد کے نام، تفصیلات نہ ہونے تک رہائی کے لیے کیسے کوئی اقدام کیا جا سکتا ہے؟۔

حکومتی جواب میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ ہلاکتیں ہوئیں ان کی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں، حکومتی کمیٹی آئندہ چند دنوں میں اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنے تحریری جواب پیش کر دے گی، اسپیکر حکومتی جواب موصول ہونے پر مذاکرات کے چوتھے اجلاس کا فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کے تیسرے اجلاس میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات حکومت کو پیش کیے تھے جس میں 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے اور عمران خان سمیت دیگر رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ شامل تھا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply