پاکستان تحریک انصاف نے سلمان احمد کی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔
جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد مسلسل پارٹی میں تقسیم اور عدم اطمینان کا کردار ادا کر رہے تھے۔
تحریک انصاف نے متعدد بار سلمان احمد کو وارننگ بھی جاری کی، رویہ تبدیل نہ کرنے پر سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے ۔
سلمان احمد کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کور کمیٹی میں کیا گیا،چیئرمین بیرسٹر گوہر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔









