0

پنجاب پولیس اور ہم نیٹ ورک میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کا معاہدہ

پنجاب پولیس اور ہم نیٹ ورک میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کا معاہدہ طے پا گیا۔

شہریوں کو ٹریفک حادثات سے بچانے کے مشن پر پنجاب،سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان پولیس نے ٹریفک سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا۔

ہم نیٹ ورک لمیٹڈ اہم روڈ سیفٹی مقاصد سے ہم آہنگ میڈیا مواد اور اسٹریٹجک پیغام رسانی کی تخلیق کی قیادت کرے گا۔

پولیس کے اس اقدام کے بنیادی مقصد  میں کم عمری میں کی جانے والی ڈرائیونگ کو بھی روکنا شامل ہے۔ ان اقدامات کی وجہ سے سڑکوں پر سب کے لئے حفاظت کے عمل کو فروغ حاصل ہوگا۔

ہم نیٹ ورک لمیٹڈ اور شیل پاکستان کے ساتھ پولیس کی  شراکت داری ٹریفک قوانین کی تعمیل کی ثقافت کو فروغ۔۔ اور روڈ سیفٹی کے لئے ایک مشترکہ کوشش کی عکاسی کرتی ہے۔

ہم نیٹ ورک لمیٹڈ اہم روڈ سیفٹی مقاصد سے ہم آہنگ میڈیا مواد اور اسٹریٹجک پیغام رسانی کی تخلیق کی قیادت کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ عوامی ردعمل اور اعداد و شمار کا تجزیہ کرکے مہم کی نگرانی اور جائزہ لے گا۔

پروگرام کے تحت ہر صوبے کا ٹریفک پولیس کا محکمہ منصوبہ بندی اور تشخیص کے ایک منظم عمل کے ذریعے مہم پر عمل درآمد کرے گا ۔ متعلقہ محکمے اس مہم کے دوران نمایاں ٹریفک قوانین کے نفاذ سمیت کمیونٹی تک رسائی اور روڈ سیفٹی سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس مہم کے ذریعے کم عمری میں کی جانے والی ڈرائیونگ جیسے اہم مسئلے سے نمٹنے پر زور دیا جائے گا۔ موٹرسائیکل پر ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ تاکہ تمام شہریوں کے لئے ایک محفوظ ڈرائیونگ ماحول کے قیام کو قابل عمل بنانے کی کوشش کی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply